Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ گلی بوائے میں

 نئی دہلی...بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ فلم ساز زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ رنویر سنگھ اور فلم ساز زویا اختر کے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے فلم ’دل دھڑکنے دو‘میں ساتھ کام کیا تھا۔ زویا کی اگلی فلم ’گلی بوائے‘میں رنویر سنگھ ایک ایسے ریپر کا کردار ادا کر تے نظر آئیں گے جو اپنے گانوں کے ذریعے سماجی مسائل کو اٹھاتا ہے۔ ان میں دلتوں کے ساتھ ظلم و ستم، جھونپڑی میں رہنے والے لوگوں کی حالت، اقتصادی عدم مساوات شامل ہیں۔گلی بوائے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی مل کر بنا رہے ہیں جس کی کہانی ان بھانڈوں پر مشتمل ہے جو گلی کوچوں میں گروپ کی شکل میں گاتے پھرتے ہیں۔رنویر خود بھی ایک ایسے ہی کردار کو ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: