Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک خاندان کے 500افراد کا گروپ فوٹو

  بیجنگ ........ چین میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے500 سے زائد افراد نے ایک ساتھ تصویر بنوائی ہے جسے ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔مشرقی صوبے جی جیانگ کے گاوں شی شے میں رین خاندان سے تعلق رکھنے والے500 سے زائد افراد نے گروپ فوٹو بنوائی۔یہ تصاویر چینی نئے سال کے موقع پر لی گئی تھیں جب روایتی طور پر چین میں خاندان ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔شی شے نامی گاوں میں یہ تصاویر ژینگ لیانگ زونگ نامی فوٹوگرافر نے ایک ڈرون کیمرے کی مدد سے لیں۔ رین خاندان کی اس گاوں میں تاریخ تقریبا 850 سال پرانی ہے۔فوٹوگرافر کے مطابق گزشتہ8 دہائیوں کے وقفے کے بعد اس خاندان کے افراد نے شجرہ نسب کی تجدید دوبارہ شروع کی ہے۔اس تجدید کے بعد خاندان کی 7 نسلوں اور مزید 2ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شجرہ نسب کی تکمیل کے بعد خاندان کے افراد نے خوشی میں ایک بڑی ملاقات کا اہتمام کیا جس میں500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سے کئی لوگ بیجنگ، شنگھائی اور تائیوان سے بھی آئے۔چین میں اس طرح کی بڑی خاندانی تصاویر لینے کا رجحان عام ہے۔

شیئر: