Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور ٹی وی پر کام کرنے پر رضامند

ممبئی ..... کرینہ کپور اب تک تو ٹیلیویژن ڈراموں سے کافی دور رہا کرتی تھی لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنا خیال ترک کردیا اور وہ جلد ہی سونی بی بی سی کے ارتھ پروگرام سے ڈیبیو کرینگی پہلی مرتبہ کرینہ کسی انٹرٹینمنٹ چینل کے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی۔سونی پکچر نیٹ ورک کے بزنس ہیڈ نے کہا ہے کہ وہ ہمارے لئے سونی بی بی سی کی ایمبیسیڈر ہونگی۔ اس چینل نے کرینہ سے اس دوران رابطہ کیا تھا جب و ہ پرامید تھیں۔ اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی سامعین سے انکا رابطہ ہے۔ وہ برطانیہ میں بھی بیحد مقبول ہیں اور اپنے شوہر سیف علیخان کے ساتھ کئی مرتبہ جاچکی ہیں۔ اب سمجھتی ہیں کہ انکے لئے چھوٹی اسکرین پر کام کا وقت آگیا ہے۔ حال ہی میں انہیں لکمے فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا تھا۔
 

شیئر: