Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج اور دیگر ملکوں سے 95665ہندوستانی واپس

نئی دہلی ..... امور خارجہ کے وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پچھلے 2سال میں جنگ، اندرونی خانہ جنگی ، قدرتی آفات اور معیشت کی سست روی سے متاثرہ خلیجی ممالک سے اب تک 95665 ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔ لوک سبھا میں بتایا کہ حکومت بیرون ملک ہندوستانی باشندوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ ان ہندوستانیوں کو دیگر مختلف وجوہ کی بناءپر بھی وطن لایا گیا۔ بہت سے ہندوستانیوں کو خلیج کی معیشت کے سست ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات تھیں ۔ انہیں وہاں روزگار ملنے میں دشواری تھی۔ ہندوستانی سفارتخانوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 123098 ہندوستانیوں نے حکومت کی مدد حاصل کی جبکہ 95665 لوگوں کو وطن واپس لایا گیا۔ ان ملکوںمیں نیپال (65ہزار)، ملائیشیا (12470)، یمن(4748)، عمان (3225)، متحدہ عرب امارات(621) باشندے شامل ہیں۔ ایک اور سوال پر وی کے سنگھ نے بتایا کہ 2فروری 2017ءتک خلیجی ملکوں کی جیلوں میں 594ہندوستانی قید تھے۔
 

شیئر: