Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی جیلوں میں 81306مسلمان قیدی

نئی دہلی ..... ہندوستانی حکومت نے راجیہ سبھا میں جو تازہ ترین اعدادوشمار پیش کئے ہیں اس کے مطابق81ہزار سے زیادہ مسلمان ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگا رام آہیرنے مختلف جیلو ں میں بے گناہ مسلمانوں کے قید ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان جیلوں میں مجرم زیرسماعت قیدی ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق 2015 ءکے آخر تک مسلمان قیدیوں کی تعداد 81306تھی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے تو وزیر مملکت کا کہناتھا کہ انہیں ہراساں کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 

شیئر: