Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا کو محکمہ انکم ٹیکس کا نوٹس

ممبئی .... ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ٹیکس چھپانے پر محکمہ انکم ٹیکس نے نوٹس جاری کردیا۔ حیدرآباد میں پرنسپل کمشنر آف سروس ٹیکس آفس نے کہا ہے کہ وہ 16فروری کو خود پیش ہوں یا اپنا ایجنٹ بھیجیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیکس نہ دینے پر جو تحقیقات کی گئی ہے اس کے نتیجے میں اس بات کو یقین کرنے کی وجوہ موجود ہیں کہ آپ کے پاس ایسے حقائق ، دستاویزات اور چیزیں ہیں جو تحقیقات سے متعلق ہیں۔ اگر آپ اس سمن کے جواب میں نہ آئیں اور جان بوجھ کر ایسی دستاویزات پیش نہ کیں تو آپ کو انکم ٹیکس قوانین کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔ آن لائن کے مطابق ثانیہ مرزا 20لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں
 

شیئر: