Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکاس کی شبیہ ڈمپل بھابھی

نئی دہلی ...... وزیراعلیٰ یوپی اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو بھی اب انتخابی مہم میں شریک ہونے لگی ہیں اور وہ باقاعدہ جلسوں سے خطاب بھی کررہی ہیں۔ اگرچہ انکی تقریر مختصر یعنی 10منٹ یا اس سے کم کی ہوتی ہے مگر اس سے سماج وادی کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے حامی اب نعرے لگا رہے ہیں ”وکاس کی شبیہ ڈمپل بھابھی“، ”بھیا کا وکاس ہے بھابھی جی کا ساتھ ہے“۔ بھابھی جی نے گزشتہ روز آگرہ میں خطاب کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے ”بھیا“ کو دوبارہ برسراقتدار لائیں۔ یوپی میں انکے شوہر نے جو اقدامات کئے ہیں انہوں نے اسکی جی بھر کر تعریف کی۔ ڈمپل نے اسٹیج پر موجود سماج وادی کی امیدوار انشورانی کو پیاربھی کیا۔ انشو نے بعد میں بتایا کہ ڈمپل بھابھی کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین جلسے میں آئی ہیں۔ انشو کو مقامی طور پر ”غریبوں کی رانی“ کہا جاتا ہے۔ انہیں اس وقت سماج وادی کا ٹکٹ ملا تھا جب پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ مہندر سنگھ نے منحرف ہوکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ انکے شوہر بی جے پی کے رکن تھے اور وہ بھی بی جے پی کا ٹکٹ مانگ رہے تھے لیکن حال ہی میں وہ فوت ہوگئے۔

شیئر: