Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے کپتا ن مقرر

ّ لاہور...پاکستان کی و ن ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔سرفراز احمد کو کپتان مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ اظہر علی کے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے د ستبردار ہونے پرسرفراز احمد نئے کپتان ہوں گے۔ سرفراز احمد ٹی20 ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہریار نے دبئی میں اظہر علی سے علیحدہ ملاقات کی جس میں انہوں نے قیادت چھوڑنے کی پیشکش کی ۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاامکان ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے مصباح الحق ہی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متواتر شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ کے مقتدر حلقوں کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جار ہا تھا۔

شیئر: