Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی انڈر19ٹیم الاﺅنس سے محروم

نئی دہلی .... انگلینڈ کے خلاف کھیلنے والی ہندوستان کی انڈر19ٹیم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تک کرکٹ بورڈ کی جانب سے روزانہ کا الاﺅنس نہیں ملا۔ عدالت نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) میں اصلاحات کا حکم دیا تھا جس کے بعد بورڈ کے سابق سیکریٹری اجے شرکے کو ہٹادیا گیا تھا اور یوں چیک پر دستخط نہیں ہوسکے اور کوچ راہول دراوڑ اور کھلاڑیوں کو الاﺅنس نہ مل سکا۔ نوٹو ں کی بندش کیو جہ سے بینکوں سے رقم نکالنے کی جو ہفتہ وار حد مقرر کی گئی ہے اس کے نتیجے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ جونیئر کرکٹرز کو 6800روپے روزانہ کے حساب سے الاﺅنس ملتا ہے۔ اب ان کرکٹرز کو اپنے کھانے پینے کاخرچ خود برداشت کرنا پڑ رہا ہے یا انکے والدین رقم دے رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہناہے کہ سیریز ختم ہونے کے بعد ہم ساری رقم کھلاڑیوں او رعملے کے اکاﺅنٹ میں جمع کرادیں گے۔ خود بھی بی سی سی آئی کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ متعلقہ عہدیدار کی غیر موجودگی میں ہم ہر ایک کو رقم نہیں دے سکتے۔
 

شیئر: