Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹھانکوٹ حملے سے سبق نہیں سیکھا گیا، پارلیمانی کمیٹی

نئی دہلی ..... پارلیمانی پینل نے کہا ہے کہ ملک کی انسداد دہشتگردی کے ادارے میں خرابیاں ہیںاور حکومت پٹھانکوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے سے سبق سیکھنے میں ناکام رہی۔ پینل نے حملے کے بعد حالات و واقعات سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کے کردار پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ بعدمیں پینل نے راجیہ سبھا میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کا کردار مشکوک ہے۔اسے کافی دیر بعد احساس ہوا کہ حملے کے دوران ایس پی کا اغوا صرف مجرمانہ کارروائی نہیں بلکہ یہ قومی سلامتی کیلئے بھی خطرہ تھی۔  

شیئر: