Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کے دوستوں سے رابطہ ہے، فواد

ممبئی ...... پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اپنے دوستوںسے میرا اب تک رابطہ ہے۔ اس وقت میرے لئے سب سے اہم میری بیٹی ہے۔ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش پچھلے سال ہوئی تھی۔ فواد خان نے کہا کہ میری بیٹی میرا خاصا وقت لے لیتی ہے ۔ اسوقت میں اپنے خاندا ن کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔ بالی وڈ میں بے شمار دوستوں سے میرا اب تک رابطہ ہے۔ کوئی چیز تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ میں فولاد کا بنا شخص نہیں ہو ں جو متاثر نہیں ہوتا۔ صورتحال سے مجھے بھی تکلیف ہوئی ہے۔جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے عادی ہورہا ہوں۔ مجھے ہندوستانی دوستوںسے کوئی توقعات نہیں لیکن ان سے محبت اور دل سے احترام کرتا ہوں۔ اس لئے رابطے میں ہوں۔ ملنے ملانے کیلئے منصوبے بناتے رہتے ہیں۔ بالی وڈ میں پہلے کی طرح کام جاری ہے۔ یہ ایسی ”مشین“ ہے جس سے ہر سال 400فلمیں بن کر نکلتی ہیں۔
 

شیئر: