Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ سے 130پاﺅنڈ وزنی رسولی نکال دی

کیلیفورنیا ......... امریکی شہر بیکر فیلڈ کے ایک ڈاکٹر نے مسی سیپی کے رہائشی شخص کے پیٹ سے 130 پاونڈ وزنی رسولی نکال دی جبکہ بعض ڈاکٹر 57 سالہ روجر لوگن سے کہتے رہے کہ اس کے پیٹ میں کوئی رسولی نہیں بلکہ وہ مٹاپے کا شکارہے ۔ بیکرز فیلڈ اسپتال کے ڈاکٹر ویپل دیو نے بتایا کہ روجر لوگن کے پیٹ کے نچلے حصے میں غیر سرطانی رسولی تھی جس کی خون سپلائی کی رگیں تک پیداہو گئی تھیں تاہم 130 سے لے کر140 پاونڈز وزنی یہ رسولی روجر لوگن کے پیٹ سے کامیابی سے نکال دی گئی ہے ۔ جس کو علاج کےلئے ابھی ایک ہفتہ اسپتال میں گزارنا پڑے گا ۔ روجر لوگن نے بتایا کہ رسولی کے باعث اسے اٹھنے بیٹھنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ زیادہ تر فزیشنز کہتے تھے کہ اس کے پیٹ میں چر بی ہے۔ بعض ڈاکٹروں نے لوگن سے کہا کہ زیادہ وزنی رسولی کا آپریشن اس کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے اور اس آپریشن کی کامیابی کے امکانات 50 فیصد ہیں مگر آپریشن کامیاب ہوگیا۔

شیئر: