Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرم مزاجی کے نتائج ہمیشہ اچھے نہیں ہوتے

لندن .....اخلاقیات کے حوالے سے کئے جانے والے سروے کے بعد پتہ چلا ہے کہ خوش اخلاقی اور نرم مزاجی کتنی بھی اچھی بات ہو مگر اس کے نتائج ہمیشہ اچھے نہیں ہوتے کیونکہ ہمیشہ خود کو اچھا بناکر پیش کرنا آپ کو خوش نہیں رکھ سکتا صرف غمگین بناسکتا ہے۔ ماہرین نے جن میں ماہرین نفسیات شامل ہیں۔رپورٹ کی توضیع کرتے ہوئے بتایا کہ جب لوگوں پردوسروں کی دیکھ بھال کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ جائے یا روا داری مہنگی پڑنے لگے تو مزاج قابومیں نہیں رہتا اور کمزوردماغ رکھنے والے افراد آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور آپ کی بھلائی آپ کا جرم بن جاتی ہے۔ یہ ایک قسم کی بیماری ہے جسے مرض تنہائی کہا جاسکتا ہے اور پوری مغربی دنیا میں یہ بیماری بیحد تیزی سے پھیل رہی ہے۔ دوسری صحتمندانہ سرگرمیوں میں تعلقات نبھانا شامل ہے جس کے لئے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کسی وقت آپ کے پاس پیسہ نہ ہو اور آپ جس پر مہربان ہورہے ہیں اس کی کوئی مدد نہ کرسکیں مگر جو مدد کیلئے آیا ہے وہ اسے آپ کی بہانہ بازی سمجھ سکتا ہے اور تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

شیئر: