Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپتال کے اہلکار نے غصے میں بچے کی ٹانگ توڑ دی

نئی دہلی ....... نئی دہلی کے پرائیویٹ اسپتال میں کام کرنے والے شخص نے 3سالہ بچے کے مسلسل چیخنے اور رونے سے عاجز آکر غصے میں اسکی ٹانگ توڑ دی۔ جس سے بچے کی چیخ اور بھی تیز ہوگئی اور لوگوں نے دوڑ کر اس اس ظالم اہلکار کو پکڑا او رپولیس کے حوالے کردیا۔کچھ لوگوں کا کہناہے کہ شاید بچے کی چیخ و پکار کارکن کیلئے برداشت سے باہر ہوگئی تھی اور اس نے خودکو بے بس محسوس کرتے ہوئے اسے چپ کرانے کیلئے یہ آخری حربہ استعمال کیا۔ ٹوٹی ہوئی ٹانگ کا اصل انکشاف ایک دوسرے اسپتال میں اس وقت ہوا جب بچے کی ٹانگ کا ایکسرے ہوا اور ہڈی ٹوٹی ہوئی ملی۔ بچے کے خاندان والوں نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

شیئر: