Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلائنڈ ورلڈ کپ،پاکستان نے آخری لیگ میچ بھی جیت لیا

بنگلور.... بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے آخری لیگ میچ میں کامیابی سمیٹتے ہوئے آسٹریلیا کو 147 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے۔ اس نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کے ذریعے مسلسل نویں کامیابی حاصل کی۔ کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 3 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اوپنر ریاست خان 114 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ انہوں نے 47 گیندیں کھیلیں اور 16 چوکوں کے علاوہ ایک چھکا بھی لگایا۔ مطیع اللہ 80 اور نثار علی 78 رنز بناکر لوٹے۔ آسٹریلوی بولرز نے 21 فاضل رنز دیئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈینل جامز، وان جینز اور لینڈسے ڈیوڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز تک محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمد ادریس سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے 27 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

 

شیئر: