Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹنڈولکر کوہلی سے بہت آگے ہیں، پونٹنگ

سڈنی.... آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ ویراٹ کوہلی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں لیکن اب بھی وہ سچن ٹنڈولکر سے بہت پیچھے ہیںسابق بیٹسمین اور لیجنڈ سے ان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ آسٹریلیا اور ہند کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے رکی پونٹنگ نے کہاکہ آسٹریلیا کیلئے ہند میں ہونے والی یہ سیریز آسان نہیں ہوگی۔ آسٹریلوی ٹیم کو خاص طور پر ویراٹ کوہلی پر نظر رکھنا ہوگی۔ ایک سوال پر پونٹنگ نے کہا کہ کوہلی یقینی طور پر دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں لیکن ٹنڈولکر کے ساتھ ان کا موازنہ جلد بازی ہے انہیں عظیم کرکٹر قرار دینا فی الحال قبل از وقت ہے۔ کرکٹ ماہرین ہمیشہ سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا اور یاک کیلس کے بارے میں بات کرتے ہےں جنہوں نے 135 تک ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں، ویراٹ نے ابھی بہت کم ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے اس لئے انہیں ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہوگا۔ 

شیئر: