Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر وسیم اور وقارکی نوک جھونک

دبئی/ برزبن... پاکستانی ٹیم کے دو سابق کپتانوں اور اپنے دور کے مایہ ناز فاسٹ بولرز کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک میں اضافہ ہوگیا ۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں یہ انکشاف کیا تھا کہ 18 سال پہلے نئی دہلی میں پاک ہند ٹیسٹ کے دوران وقار یونس نے اس وقت رن آوٹ ہونے کی تجویز پیش کی تھی جب انل کمبلے پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو آوٹ کرچکے تھے وقار یونس کے بقول اس طرح انہیں دسویں وکٹ سے محروم رکھا جاسکتا تھا۔ وسیم اکرم کے اس بیان پر وقار یونس نے جوابی پیغام میں کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا یوں محسوس ہوتا ہے کہ وسیم اکرم بوڑھے ہوگئے اوران کی یادداشت ان کا ساتھ نہیں دے رہی۔ وقار یونس کے اس جواب پر وسیم اکرم نے کہاکہ عمر کی بات مت کرو کیونکہ تم بخوبی جانتے ہو کہ میں اس کھیل میں بھی تمہیں شکست دے سکتا ہوں۔ وسیم اکرم نے وقار کو یہ جواب دینے کے بعد اپنی ٹوئٹ حذف کردی تھی۔ 
 
 

شیئر: