Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتی ہوں، شبنم

کراچی... پاکستانی فلموں کی ماضی کی صف اول کی اداکارہ شبنم جمعرات کراچی پہنچ گئیں۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ میں آپ سب کے لئے آئی ہوں ۔پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں۔پاکستانی فلم انڈسٹری اب آگے بڑھ رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔نئی نسل فلموں میں اچھا کام کر رہی ہے۔ اگر مجھے اچھا سکرپٹ ملا تو پاکستانی نئی فلموں میں ضرور کا م کروں گی۔اداکارہ شبنم 17اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گی۔ وہ کراچی میں ہونے والے ادبی میلے اور نگار ایوارڈ میں بھی شرکت کریں گی۔

شیئر: