Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی الیکشن ، سیاسی جماعتوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

لکھنو... الیکشن کمیشن کی ٹیم اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کےلئے انتظامات کا جائزہ لینے ریاستی حکومت پہنچ گئی۔ الیکشن میں حصہ لینے والی قومی اور علاقائی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ٹیم کی قیادت خود چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی کررہے ہیں۔ اعلیٰ حکام کو بھی طلب کرکے انتظامات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ جمعرات کو ٹیم نے جن سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ان میں بی جے پی ، بی ایس پی ، کانگریس اور حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی شامل ہیں۔ ان پارٹیوں کے نمائندوں سے الیکشن کمیشن کی ٹیم کے سامنے اپنی شکا یات کے انبار لگا دئیے اور ایک دوسرے پر انتخابی ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کئے ۔ بی جے پی نے اکھلیش حکومت کو تمام خرابیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر نسیم زیدی سے درخواست کی کہ ان الیکشن افسران کے فوری تبادلے کردئیے جائیں ۔ سماجوادی پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے شکایت کی کہ بی جے پی اس وقت ریاست میں فرقہ پرستی کو فروغ دینے پر تلی ہوئی ہے ۔ مایاوتی کی بی ایس پی نے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی پر الزام لگایا کہ اسے بھی انتخابی مہم چلانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

شیئر: