Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار تیج بہادر لاپتہ

نئی دہلی... بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے جس اہلکار تیج بہادر یادو نے ناقص غذا دینے اور فورس کا غذائی سامان مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزامات سے متعلق ویڈیو وائرل کی تھی اس کا کوئی پتہ نہیں ۔ تیج بہادر یادو کی اہلیہ شرمیلا یادو اور اس کے برادرِ نسبتی نے تیج بہادر سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ اہل خانہ نے دہلی ہائی کورٹ میں بی ایس ایف کے خلاف حبس ِ بے جا کا مقدمہ دائر کردیا ۔ دہلی ہائیکورٹ نے مقدمے کو سماعت کے لئے داخل کرلیا تیج بہادر یادو کے اہل خانہ کی طرف سے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما کو بھی نوٹس بھیجا جائیگا۔ پٹیشن میں بی ایس ایف پر الزام لگایا گیا کہ اس کے اعلیٰ حکام نے تحقیقات کے نام پر تیج بہادر یادو کو گرفتار کررکھا ۔اسے کسی نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا۔

شیئر: