Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے باغی وزیر شاردا پرتاب برطرف

نئی دہلی... اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے باغی وزیر شاردا پرتاب شکلا کو کابینہ اور پارٹی دونوں سے برطرف کردیا ۔ جمعرات کو ریاستی گورنر نے شاردا پرتاب شکلا کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ سماجوادی پارٹی نے شاردا پرتاب شکلا کو ریاستی دارالحکومت لکھنوکے سروجنی نگر حلقے سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا جس پر انہوں نے بغاوت کردی پھر اسی حلقے سے راشٹریہ لوک دل کے امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سماجوادی پارٹی نے اس حلقے سے شکلا کی جگہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے کزن انوراگ یادو کو امیدوار بنایا ہے ۔ شاردا پرتاب شکلا نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے بھی کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ کابینہ میں وزیرمملکت برائے اعلیٰ تعلیم کا آزاد چارج سنبھالنے والے شکلا نے انوراگ یادو کے خلاف مہم شروع کر دی جس پر اکھلیش یادو نے انہیں کابینہ ہی نہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی برطرف کردیا ۔ ریاستی گورنر رام نائیک نے وزیراعلیٰ کی سفارش قبول کرتے ہوئے شکلا کی برطرفی کا اعلان کیا ہے۔ 

شیئر: