Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک نشستی نئی فلائنگ کار کی تیاری

کیلیفورنیا ........ دنیا کا پہلا جیٹ ٹربائن بیک پیک تیار کرنے والی ایک کمپنی اب نئی فلائنگ کار کی تیاری پر کام کررہی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ تخیلاتی مرحلے میں ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ 6ماہ میں اس کا پہلا نمونہ تیار کرلے گی۔ منصوبہ یہ ہے کہ ایک نشستی ہیلی کاپٹر کی طرح کی گاڑی تیار کی جائے جو کار کے گیراج میں بھی پارک کی جاسکے۔ اس کمپنی نے 2015ء میں اسو قت میڈیا میں سرخیاں بٹوری تھیں جب پہلا جیٹ ٹربائن بیک پیک مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب کیلیفورنیا میں قائم یہ کمپنی لوگوں کی سہولت کیلئے فلائنگ کار بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ واضح ہو کہ اوبر بھی مستقبل میں فلائنگ ٹیکسی سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اگرچہ بڑی بڑی فضائی کمپنیاں ایسے طیارے میں بنانے میں مصروف ہیں جو 300میل کا سفر ایک گھنٹے میں طے کرسکیں گے لیکن ہم ایک مختلف منصوبے پر توجہ دے رہے ہیں۔ نئی فلائنگ کار 90میل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کریگی۔ اس کار کے کوئی پر نہیں ہونگے اور سائز بھی چھوٹا ہوگا۔ چیسس کے اوپر 6راؤٹر لگے ہونگے جبکہ درمیان میں ان راؤٹر کوتہہ کرکے رکھنے کی جگہ ہوگی۔اس کے پروپیلر لکڑی کے ہونگے کیونکہ یہ لوہے کے مقابلے میں ہلکی ہوتی ہے۔ کار زمین سے 2میٹر کی بلندی پر بھی اڑائی جاسکے گی۔ اگرچہ ابھی ہم نے اسے ایک نشستی رکھا ہے لیکن وقت کے ساتھ اس میں سواریوں کی تعداد بڑھائیں گے۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بیٹری کا ہے تاہم اسے حل کرلیا جائیگا اور 2افراد سوار ہوسکیں گے۔ جہاں تک ڈرائیور کی حفاظت کا تعلق ہے اگر اس کے 3پروپیلر ناکارہ بھی ہوگئے تو یہ محفوظ طریقے سے اتر سکتی ہے۔اس میں خرابی کی صورت میں پیرا شوٹ نکل آئیگا۔

شیئر: