Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برگر لپیٹنے والے کاغذ سے کینسر کا خطرہ

نیویارک ..... سائنسدانوں نے خبردا رکیا ہے کہ برگر اور اس طرح کے فاسٹ فوڈ جس کاغذ میں لپیٹا جاتا ہے اس میں فلورین کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اس کیمیکل کے نتیجے میں آپ کو کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ زیادہ خدشہ بچوں کو ہوتا ہے۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ انہوں نے ایسے بہت سے کاغذوں کا تجزیہ کیا ہے جن میں فلورین کا کیمیکل بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان میں تھائی رائڈ کی بیماری ، کینسر ، پیدائش کے وقت نومولود کا وزن کم ہونا اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ انکاکہناتھا کہ پیسٹری کے بیگ اور پیپر بورڈ تک میں فلورین پایا گیا۔ فوڈ پیکیجنگ کے علاوہ نان اسٹک برتنوں میں بھی کیمیکل موجود ہوتا ہے۔

شیئر: