Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھا کاغذ تیار، 80مرتبہ تحریر کیا جاسکتا ہے

بیجنگ....... محققین نے ایک ایسا کاغد تیار کیا ہے جو یو وی لائٹ کے ذریعے پرنٹ ہوسکتا ہے او راس طرح روشنائی کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ اسے 120سینٹی گریڈ پر گرم کرکے صاف کیا جاسکتا ہے او رپھر 80سے زیادہ مرتبہ اس پر تحریر کیا جاسکتا ہے۔ اس کاغذ پر رنگ تبدیل کرنے والا کیمیکل لگایا گیا ہے۔ ایک مرتبہ اس پر تحریر کی ہوئی چیز5دن محفوظ رہتی ہے اس کے بعد غائب ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ یہ نسبتاً کم خرچ کاغذ ہے اور اس کے نتیجے میں عام کاغد کی تیاری سے جنگلات کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اس سے محفوظ رہا جاسکے گا۔ ان محققین کا تعلق چین کی شانڈونگ یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی سے ہے۔ایک محقق کا کہناہے کہ اس ٹیکنالوجی کے پیچھے راز یہ ہے کہ اس پر رنگ تبدیل کرنے والا کیمیکل لگایاگیا ہے جو نظرنہیں آتا۔

شیئر: