Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل،افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کو شکست

 دبئی ...پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ دبئی میں ہونے والے ایونٹ میںپشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں دوران میچ بارش ہوگئی ،کھیل کو 18 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کے لئے 173 رنز کا ہدف ملا جسے شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن کی شاندار اننگز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا گیا۔ڈین اسمتھ 55، بریڈ ہیڈن 73 اور شرجیل خان ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ شین واٹسن 26 اورسیم بلنگ 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے جنید خان، حسن علی اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کامران اکمل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔محمد عرفان نے ایونٹ کی پہلی گیند پر محمد حفیظ کو آوٹ کردیا لیکن کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ڈیوڈ ملان ڈیوڈ ملان 43 رنز بنا کر شان واٹسن کی گیند پر کیچ ہوگئے۔این مورگن صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔کامران اکمل نے48 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ کپتان ڈیرن سیمی 7 رنز بنا کر باونڈری پر کیچ ہوئے۔شاہد آفریدی 4 رنز بنا سکے۔ حارث سہیل نے 12 رنز بنائے ۔افتخار احمد صفر اور حسن علی 4 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ کرس جورڈن سے 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شین واٹسن نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ محمد عرفان اور محمد سمیع نے 2، 2 جبکہ سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔بریڈ ہیڈن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شیئر: