Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ کا نام کرن کی فلم کیلئے فائنل؟

 ممبئی... بالی وڈفلم ساز کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف فی ائیر کے سیکوئل کے لئے ٹائیگرشیروف کا نام فائنل کرلیا تاہم اداکارہ کے لئے نام فائنل نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم میں ڈیشا کی جگہ شامل کیا جا رہا ہے۔ فلم میں لیڈنگ فیمل رول کے لئے سارہ کا نام فائنل کرلیا گیا ۔ یہ سارہ کی ڈیبیو فلم ہوگی ۔ذرائع نے بتایا کہ سارہ کی والدہ اور ماضی کی ادا کارہ امریتا سنگھ نے کرن جوہر سے سارہ کو رتیک روشن کے مقابل کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف دھونی پر بننے والی فلم میں مسز دھونی کا کردار ادا کرنے والی ڈیشا کا کرن جوہر کی فلم سے آوٹ ہونے پر مایوس ہو نا فطری سے بات ہے۔

شیئر: