Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھگس آف ہندوستان میں عامر نئے کردار میں

ممبئی ..... بالی وڈ اداکار عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ”دنگل“نے باکس آفس پر ریکارڈز توڑدیئے۔اس فلم میں عامر نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا۔ اسکے لئے انہوں نے اپنے جسم کو حیرت انگیز انداز میں تبدیل کیا۔ اب عامر خان ایک مرتبہ پھر اپنی نئی فلم میں شائقین کو حیران کرنے جارہے ہیں۔ فلم ”ٹھگس آف ہندوستان“عامر خان کی اگلی فلم ہے جو فلپس میڈوز ٹیلر کے ناول پر مبنی ہے۔ عامر کی اس فلم میں کئے جانے والے کردار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں عامر خان کافی منفرد نظر آرہے ہیں۔
 

شیئر: