Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف:ادارہ جالیات کے تحت نو مسلموں کے اعزاز میں تقریب

 
 تقریب کے دوران مزید 15غیر مسلموں نے مسلمان ہونے کا اعلان کیا، سعد بن مقبل المیمونی اور ڈاکٹر ابراہیم الصوات نے کلمہ شہادت پڑھایا
 
ام علی بڈانی ۔ طائف
 
ادارہ جالیات دعوة ارشاد کی جانب سے 811 نو مسلم مرد و خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے دوران مزید 15غیر مسلموں نے مسلمان ہونے کا اعلان کیا جنہیں محافظہ طائف سعد بن مقبل المیمونی اور شیخ ڈاکٹر ابراہیم الصوات نے کلمہ شہادت پڑھایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محافظہ طائف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ اتنی تعداد میں بہن بھائیوں نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی مغفرت اور اعتدال پسند مذہب ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی مکہ مکرمہ اسلامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فائز الشہری اور موذن حرم شریف شیخ احمد خوجہ تھے۔ اس موقع پر ادارہ جالیات کے نائب مدیر ڈاکٹر شیخ مہنا ابو فارس نے بھی وڈیو خطاب کیا۔ نو مسلم عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہندو تھا۔ جب سعودی عرب آیا تو دیکھتا تھاکہ اذان کے وقت سب چھوٹے بڑے امیر غریب عربی عجمی اپنا کام اور کاروبار چھوڑ کر مسجد کی طرف جارہے ہوتے تھے ۔ یہ دیکھ کر میرے دل میں خیال آیا کہ یہ مذہب اسلام کوئی خاص دین ہے اسلامی کتب کا مطالعہ کرنا شروع کردیا جب جانا کہ واقعی اسلام ایک اعلیٰ مذہب ہے تو اسے قبول کیا۔ دعا ہے کہ میرے آباو اجداد کو بھی اللہ ہدایت دے کہ وہ بھی اسلام قبول کرلیں۔
تقریب میں منطقہ طائف کے اعلیٰ حکام کے علاوہ طائف کی معروف کاروباری شخصیت احمد العبیکان، معروف شاعر انشا ابو علی، شیخ عادل ایان، فیصل لبان دعی، شیخ رحمت اللہ بالی، ڈاکٹر فیاض دین، شیخ عمران سلفی، پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے پرنسپل محمدقیصر خان، انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل محمد عرفان، چیئرمین میڈیا کونسل ممتاز احمد بڈانی ، صدر محمد ارشد مرزا، سرفراز احمد چوہدری اور عمران بھٹی کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
******

شیئر: