Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی پولنگ

  لکھنو... ریاست اترپردیش میں پہلے مرحلے کیلئے ہفتے کو پولنگ شروع ہو گئی۔ صبح 7 بجے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو، یہ شام5بجے تک جاری رہے گا۔اس سے قبل4 فروری کو2ریاستوں پنجاب اور گوا میں ووٹ ڈالے جا چکے۔ نتائج کا اعلان 11 مارچ کو ایک ساتھ ہوگا۔پہلے مرحلے میں دہلی سے ملحق مغربی علاقوں کے 15 اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ فرقہ وارانہ کشیدگی والے علاقے کیرانہ، مظفر نگر اور دادری کے علادہ میرٹھ، غازی آباد اور آگرہ شامل ہیں۔2 کروڑ59 لاکھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔403رکنی اسمبلی کی 73 نششتوں کے لئے839 امیدوار میدان میںہیں۔ سماج وادی پارٹی ،بہو جن سماج پارٹی اور بے جے پی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔وزیراعلی اکھلیش یادو نے پولنگ کے ابتدائی مرحلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

شیئر: