Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان میچ فکسنگ کے الزام سے کلیئر

 دبئی ... پاکستان سپر لیگ میں محمد عرفان کو میچ فکسنگ کے الزامات سے کلیئر کردیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے شاہ زیب اورذوالفقار بابر کو بھی کلیئر کیا تاہم تینوں زیر نگرانی رہیں گے۔ واضح رہے کہ ا ینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ان کا موبائل فون ضبط کرلیا تھا۔ دیگر 5 کھلاڑیوں کی نگرانی بھی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعدخالد لطیف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہوگئے ۔ خالد لطیف نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں شرجیل ساتھ لےکرگئے تھے۔دونوں کھلاڑیوں سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا۔ دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور برطانوی عدالتوں کی طرح نرمی نہیں برتیں گے۔ معطل کھلاڑیوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں دیگر کے خلاف ابھی شواہد مکمل نہیں ہوئے۔

شیئر: