Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیل کو کرین کے ذریعے گڑھے سے نکال لیا گیا

بیجنگ ..... چین میں ایک گڑھے میں گرنے والے بیل کو اسکے سینگوںسے باندھ کر کرین کے ذریعے باہر نکالا گیا۔ سینگوں کو رسی کے ذریعے کرین سے باندھا گیا تھا۔ اگرچہ صورتحال انتہائی خطرناک تھی لیکن بیل نے ایک آواز بھی نہ نکالی۔ امدادی کارکن اسے نکالنے کی جو کوششیں کرتے رہے وہ اس میں انکا ساتھ دیتا رہا۔ جائے وقوعہ پر صرف امدادی کارکنوں کی آوازیں ہی سنائی دے رہی تھیں۔ گڑھے سے نکالنے کے بعد بیل بظاہر پریشان نظر آیا جبکہ اسکی ٹانگیں جواب دے چکی تھیں لیکن وہ پھر بھی کھڑا رہا۔ خیال ہے کہ یہ واقعہ جو ایک تعمیراتی علاقے میں پیش آیا تھاکافی خطرناک ہوسکتا تھا۔ جنوب مشرقی چین کے صوبے جیانگ ژی کے دارالحکومت نانجنگ کے لوگوں نے اس کی وڈیو بناکر ویب سائٹ پر ڈالدی۔
 

شیئر: