Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیج بہادر کے فیس بک پر 500پاکستانی دوست

جموں و کشمیر ..... ہندوستانی فوج میں اعلیٰ حکام پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر یادو کے فیس بک پر پاکستان کے 500سے زیادہ لوگوں کے نام ہیں۔ اسکے اکاونٹ کی چھان بین سے معلوم ہوا کہ فیس بک کے پاکستانی دوست17 فیصد ہیں۔ وزارت داخلہ کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ ہم نے یہ بھی معلوم کیا کہ اس کے نام کے 39جعلی فیس بک اکاونٹ بنے ہوئے ہیں۔ جس میں تیج بہادر کے بیانات سے جو تنازع پیدا ہوا ہے انہوں نے اسے زندہ رکھا ہے۔ ادھر بی ایس ایف کے ایک سینیئر افسر نے کہا کہ یادو کے 3ہزار سے زیادہ فیس بک دوست ہیں او ران میں سے 500کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یادو کو جنوری کے پہلے ہفتے میں کنٹرول لائن پر برف سے ڈھکے پہاڑوں پر تعینات کیا گیا تھا۔ تب اس نے اپنی ایک سیلفی وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں الزام لگایا تھا کہ اسکے سینیئر افسران بی ایس ایف کو ملنے والے راشن کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں اور جوانوں کو انتہائی گھٹیا خوراک فراہم کی جاتی ہے۔ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی ہدایت پر بی ایس ایف نے تحقیقات کی تھی۔ خیال ہے کہ یہ رپورٹ جلد سامنے آئیگی۔ یادو نے دال میں کم ”تڑکے“ کی بھی شکایت کی تھی۔ 
 

شیئر: