Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریت کا قلعہ بنانیوالا گنیز بک میں شامل

نئی دہلی ..... ریت سے کیلے اور مختلف عمارتیں تیار کرنے والے فنکار سدھرسن پٹنائک کو پوری شہر میںساحل پر ریت سے دنیا کا طویل ترین قلعہ تیار کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ یہ قلعہ 48فٹ بلند او ر8انچ چوڑا ہے۔ ایک امریکی کی طرف سے بنائے گئے 45فٹ اور 10انچ کے ریت کا قلعہ بنانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔ تصدیق کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیدار نے انہیں اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اڑیسہ کے چیف سیکریٹری نے اس قلعہ کا افتتاح کیاتھا ۔ سدھرسن او رانکے45طلباءنے یہ قلعہ 9دن میں تیار کیا تھا اور اس مرتبہ اس کا موضوع دنیا میں امن رکھا گیا تھا۔

شیئر: