Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی وزنی خاتون علاج کیلئے اسپتال میں داخل

قاہرہ /ممبئی .... دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان احمد کو آپریشن کیلئے ہفتے کو علی الصباح ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ وہ مصر کی رہنے والی ہیں اور انہیں اسپتال کی عمارت کے قریب ایک کھلے میدان میں لایا گیا اور پھر کرین کی مدد سے اسپتال میں انکے بستر پر پہنچایا گیا۔ انکا وزن 500کلو گرام ہے اور اب کئی ماہ تک اسی بستر پر انہیں رہنا ہوگا اس دوران وزن کم کرنے کیلئے انکے کئی آپریشن ہونگے۔ اس وقت وہ نہ تو چل سکتی ہیں اور نہ ہی حرکت کرسکتی ہیں کیونکہ دائیں بازو اور ٹانگ فالج زدہ ہے۔ ہفتے کو ایجپٹ ایئر کارگو طیارے کے ذریعے انہیں مصری شہر اسکندریہ سے لایا گیا تھا۔ مصری حکام نے طیارے میں انکے لئے خصوصی بستر کا اہتمام کیا تھا جبکہ اسپتال والوں نے انکے لئے ایک خاص کمرہ بنوایا ہے جس کا دروازہ کافی وسیع ہے۔ انکے لئے علیحدہ سے انتہائی نگہداشت کا ایک یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ اسپتال کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آج انکا ابتدائی بلڈ ٹیسٹ ہوگا ۔ سرجن ڈاکٹر مفضل لاکھڑا والاانکا چیک اپ کرینگے۔ ماہرین خوراک انہیں ایسی خوراک دیں گے جس سے انکے جسم میں پانی کم ہوسکے۔ انکی بہن شیما احمد بھی ہمراہ ہیں۔ممبئی ایئرپورٹ پر انہیں کرین کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا تھا اور پھر ایک خصوصی ٹرک کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔

شیئر: