Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروازسے قبل مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

ممبئی .... انڈیگو کا ممبئی چنڈی گڑھ جانے والا طیارہ اس وقت روک دیا گیا جب ایک مسافر نے ٹیک آف سے قبل طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول لیا۔ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔ دروازہ کھولنے والے کو سیکیورٹی عملے کے حوالے کردیا گیا۔ ایئرلائن نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ بعد میں ایئرلائن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بورڈنگ مکمل ہونے کے بعد طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑا تھا کہ ایک مسافر نے تیزی سے اٹھ کر ایمرجنسی دروازہ کھول دیا اور ساتھ ہی سلائڈ بھی کھول دی۔ عملے نے اسکی حرکت دیکھ لی اور کپتان کو آگاہ کردیا۔ سارے ہنگامے میں اس کے ساتھی مسافر کو شدید خراشیں بھی آئیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر کپتان نے صورتحال سے گراونڈ اسٹاف کو آگاہ کردیا او رہدایت کی کہ میڈیکل ٹیم طیارے میں بھیج دی جائے۔ کپتان نے فوری طیارے میں سوار 176مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کیا اور انجن بند کردیا۔
 

شیئر: