Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوما بھارتی کے دعوے کی تردید

بھوپال .... مدھیہ پردیش حکومت کے سینیئر افسروں نے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر اوما بھارتی کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں حکم دے رکھا تھا کہ زیادتی کرنے والوں پر تشدد کیا جائے۔ اوما بھارتی8دسمبر 2003ءسے 23اگست 2004ءتک مدھیہ پردیش کی وزیراعلیٰ تھیں۔ جمعرات کو آگرہ میں یوپی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جب ہماری پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ زیادتی کرنے والوں کو الٹا لٹکا کر ہڈیاں توڑی جائیں تو یہ کہا گیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ مجھے بتایا جائے کہ کیا انسانی حقوق غیر اخلاقی لوگوں کیلئے نہیں۔ ایسے شیطانوں کو سزا نہیں دی جائیگی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں۔ اسلئے ایسے لوگوں کو الٹا لٹکایا جائے۔ مارا پیٹا جائے اور متاثرہ شخص کے سامنے انکی کھال کھینچی جائے۔ انکے زخموں پر نمک اور مرچ چھڑکا جائے تاکہ وہ شدید تکلیف سے چیخیں اور متاثرہ لوگ بھی انکی تکلیف دیکھ سکیں۔ جب میں وزیراعلیٰ تھی تو میں نے ایسی سزاوں کو یقینی بنایا تھا۔ پولیس افسروں نے مجھے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی تو میں نے کہا کہ شیطانو ںکو کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں۔ میں نے خواتین کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے مجرموں کو الٹے لٹکے ہوئے اورانکی مارپیٹ دیکھیں۔
 
 

شیئر: