Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں

 بنگلور... پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان کے 309 رنز کے جواب میں انگلینڈ 7 وکٹوں پر صرف 162 رنز بنا سکا۔پاکستان کی طرف سے بدر منیر اور اسرار حسن نے سنچریاں اسکور کیں۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہند سے اتوار کو ہوگا۔واضح رہے کہ بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔پاکستان کی بلائنڈ ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 372 بنا کرعالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

شیئر: