Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کی مساجد میں خواتین واعظ کا تقرر

قاہرہ۔۔۔۔مصر کی وزارت اوقاف نے ملکی تاریخ کی میں پہلی مرتبہ مصر کی مساجد میں خواتین واعظ کا تقرری شروع کردیا۔ مصری معاشرے میں اس فیصلے نے ہلچل پیدا کردی۔ باخبرذرائع واعظ خواتین کے تقررسے صحیح افکار کی ترویج اور مذہبی وعظ کی روح تبدیل ہوگی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی ملک میں دینی وعظ کی اصلاحات میں سست روی پر ناگواری کا اظہار کرچکے تھے۔ انہوں نے مصر کے سرکاری مذہبی اداروں سے کہا تھا کہ وہ تشدد پسند جماعتوں کے افکار و خیالات کی بیخ کنی کا اہتمام کریں۔ مصری مساجد میں واعظ خواتین کے تقرر دینی رجحانات میں تبدیلی کے سیسی کے پروگرام کا حصہ ہے۔

شیئر: