Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے بچوں کو جنگ میں جھونک دیا

عدن۔۔۔۔۔حوثی باغیوں نے دسیوں نوجوانوں اور بچوں کو دھوکے سے سعودی عرب کے خلاف جنگ میں جھونک دیا۔ حوثیوں نے انہیں جھانسہ دیا تھا کہ ہمارے جنگجو طائف کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جنوبی طائف کا سارا علاقہ ہمارے کنٹرول میں آچکا ہے۔ حوثیوں نے لڑکوں اور نوجوانوں کو پرخطر راستے استعمال کرکے یمن کے ان علاقوں میں پہنچا دیا جو سعودی سرحدوں کے قریب واقعہ ہیں۔ عسکری ذرائع نے الوطن اخبار کو بتایاکہ جب یمنی نوجوانوں اور لڑکوں کو گرفتار کیا گیا تو وہ یہ سن کر حیرت زدہ رہ گئے کہ وہ ابھی تک سعودی عرب سے باہر ہیں اور یمن کے علاقوں میں چکر لگا رہے ہیں۔

شیئر: