Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روحانی محتاط رہیں، ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن ..... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو انتباہ کیا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ٹرمپ کا یہ انتباہ میڈیا میں صدر روحانی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے انقلاب کے بعد سے 38برسوں کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ ایرانیوں کےلئے دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والوں کو شرمندگی اٹھانی پڑیگی۔ صحافیوں نے ٹرمپ کی توجہ ایرانی صدر کے بیان کی طرف دلائی تو ٹرمپ نے کہا کہ محتاط رہنا ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ واضح رہے کہ روحانی نے کہا تھا کہ دھمکیوں کے ذریعے کمزور ممالک کو دبانے کا دور گزر گیا۔ ایرانی قوم امریکیوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔ ایرانی قوم کو احترام سے مخاطب کیا جائے۔
 

شیئر: