Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں کیلئے نیا امیگریشن حکم نامہ جاری کرینگے، ٹرمپ

واشنگٹن ..... 7مسلم ممالک پر عائد پابندیوں پر عدالتی دھچکے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیا امیگریشن حکمنامہ جاری کرنے پر غور کررہے ہیں۔ امریکہ کا دورہ کرنے والے جاپانی وزیراعظم شینزوے ایبے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمنامے کے ذریعے متعدد مسلم اکثریتی ملکوں سے لوگوں کے سفر پر پھر پابندی لگائی جائیگی۔واضح رہے کہ ٹرمپ کو 2مرتبہ عدالتیں شکست دے چکی ہیں اور انکے پچھلے حکم کو معطل کراچکی ہیں۔ اب ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ جنگ جیتیں گے۔ ہمارے پاس متعددآپشن ہیں جن میں نیا حکمنامہ شامل ہے تاہم ایسا کوئی بھی حکمنامہ آئندہ ہفتے سے قبل نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ملک کو بہت سے خطرات لاحق ہیں۔
 

شیئر: