Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرقہ پرستوں کے خلاف متحدہ ہوجائیں،نتیش کمار

نئی دہلی... بہار کے وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت جنتادل یو کے سربراہ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ وہ متحد ہوکر اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایک ایسا مشترکہ ایجنڈا مرتب کیا جائے جو فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا کہ اپنے اس مشترکہ ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہوں ۔دوسروں کے ایجنڈے پر کسی بھی طرح کا ردعمل ظاہر نہ کریں۔ انہوں نے بی جے پی کا نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بعض سیاسی جماعتیں جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کر رہی ہیں جس سے سماج کو مختلف طبقات میں تقسیم کردیا جائے۔ وزیراعلیٰ بہار نے یہ بات سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کے زیر اہتمام پینل مباحثے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ نتیش کمار نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو جس بات کی سخت ضرورت ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ ایجنڈے پر 90 فیصد عمل کرنا چاہئے اور دوسروں کے ایجنڈے پر صرف 10 فیصد ردعمل ظاہر کرنا بہتر ہوگا ۔ 
 

شیئر: