Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورون اور عالیہ کا تمما تمما پر ڈانس

نئی دہلی.... بالی وڈاکارہ مادھوری دکشت نے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کو اپنے سپر ہٹ رقص نمبر تمما تمما پر ڈانس سکھایا ۔ ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں مادھوری کا تمما تمما گانا پھر سے پیش کیا جائے گا۔ ورون نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں مادھوری ورون اور عالیہ کو اس گانے پر ڈانس اسٹیپ سکھا رہی ہیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح پہلے ورون اور عالیہ اس گانے پر ڈانس کرنے کی کوشش کر رہے ہیںپھر مادھوری دونوں کو ڈانس سکھاتی ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں گانے کی ہلک جھلک دکھائی گئی تھی۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 10 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ 

شیئر: