Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادا شرما سے ناراضی نہیں ،ایشا گپتا

ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ میری ادا شرما سے کوئی نار اضی نہیں۔ ایشا نے’کمانڈو 2‘ کے پروموشن میں معاون اداکارہ ادا کی زیادہ تشہیر پر ناراضی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ۔ ایشا نے واضح کیا کہ فلم پروڈیوسر میرے کردار کو فی الحال میڈیا کے سامنے اجاگر نہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے فلم میں بھی اپنے کردار کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر رہی ۔ ایشا نے کہا کہ پریشانی یہ ہے کہ لوگ کچھ لکھنا چاہتے ہیں لیکن مجھے انٹرویو نہ دینے کو کہا گیا ہے کیونکہ فلم کے کردار میں ایک راز ہے۔انہوں نے کہا کہ میں وہ کر رہی ہوں جو میرے فلم ساز اور ہدایت کار نے کہا ہے۔ اپنے کردار کے حوالے سے مجھے کیا بولنا ہے اور کیا نہیں ، اس پر عمل کر رہی ہوں۔ واضح رہے کہ فلم 3 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ 

شیئر: