Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپتال میں ایمان کی دیکھ بھال کیلئے ٹاسک فورس

ممبئی ..... مصر سے ممبئی علاج کیلئے آنے والی دنیا کی وزنی ترین مصری خاتون ایمان احمد نے اسپتال میں اپنا پہلا دن مسکراتے او رہنستے ہوئے گزارا۔ اگلے2 دن تک انکے مختلف ٹیسٹ ہونگے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ اور انکی بہن اس بات پر خوش ہیں کہ آخر کار کافی انتظار کے بعد وہ ہندآگئے۔ ایمان کی بہن شائمہ اپنی بہن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ ڈاکٹر فیصلہ کرینگے کہ کب وزن کم کرنے کیلئے انکا آپریشن کیا جائے تاکہ وہ پھر معمول کی زندگی بسر کرسکیں۔ سیفی اسپتال میں عملے کے ارکان بھی خو ش ہیں اور وہ ایمان سے ملاقات بھی کرتے ہیں۔ اسپتال میں ایمان کی دیکھ بھال کیلئے ”ایک ٹاسک فورس“ بھی بنائی گئی ہے۔6ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ متعدد نرسیں اورڈیوٹی ڈاکٹرز بھی انکے علاج کیلئے موجود ہیں۔ ایمان کا وزن 500کلو ہے ۔ 25سال اسکندریہ میں اپنے گھر میں بند ہوکر گزارے ہیں۔ پچھلے 2سال سے تو وہ بستر پر لیٹی رہیں۔ انکے بازوﺅں ، پیٹ اور رانوں پر چربی جمع ہے۔ اسپتال میں اگلے چھ ماہ تک ایمان کو رکھنے کیلئے عمارت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مصر سے ہند آنے سے قبل ایمان کا وزن کئی کلو کم ہوچکا ہے۔ 7گھنٹے کی پرواز کے دوران خطرات کم کرنے کیلئے انہیں خون پتلا کرنے والی دوائیں دی گئی تھیں۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر اپرنا بھاسکر بھی طیارے میں آئی تھیں۔ ایمان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مفضل لاکڑا والا انہیں مفت علاج معالجے کی سہولت دینگے۔ ہند لانے کیلئے انہوں نے لوگوں سے 6.7لاکھ کا فنڈ جمع کیاتھا۔
 

شیئر: