Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھ روز انتظار پھر جو ضروری ہوا کرینگے، ششی کلا

 چنئی ..... اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سیکریٹری وی کے ششی کلا نے ڈھکے چھپے الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ ہم کچھ روز انتظار کرینگے اس کے بعد جو کچھ ضروری ہوا کرینگے۔ انہوں نے راج بھون کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں گورنر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انہیں ملاقات کاو قت دیں تاکہ وہ حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکیں اور ان کے حامی ارکان اسمبلی گورنر کے سامنے پیش کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرسکیں۔ خیال ہے کہ گورنر نے اب تک تاملناڈ میں ہونے والے اقتدار کی لڑائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ہفتے کو بھی ششی کلا نے گورنر راﺅ سے ملاقات کی تھی اور اپنے حامی ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی تھی۔ اپنی رہائش پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ششی کلا کا کہناتھا کہ جب پارٹی کے ڈیڑھ کروڑ افراد میرے ساتھ ہوں تو کوئی مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ یہی پارٹی ہے اور یہی افراد میرے لئے سب کچھ۔ میرا فرض ہے کہ میں انکی اور پارٹی کی حفاظت کروں۔ واضح رہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے تاملناڈو کی بڑی جماعت ہے اور پارلیمنٹ میں اسکے ارکان کی تعداد 50 ہے۔ ششی کلا کا کہناتھا کہ جے للتا (اماں) میرے ساتھ ہیں اور وہ مجھے بتاتی ہیں کہ کون باغی ہے جبکہ مجھے پوری جماعت کی حمایت حاصل ہے تو پھر میں خوفزدہ کیوں ہوں؟ بعد میں انہوں نے کہا کہ گورنر کے فیصلے میں جو تاخیر ہورہی ہے اس سے ان شکوک و شبہار کو ہوا مل رہی ہے کہ یہ سب کچھ پارٹی کو تقسیم کرنے کیلئے ہورہا ہے۔ ہم نے گورنر کے جواب کا خاصا انتظار کرلیا لیکن اب ہم مختلف طریقے سے احتجاج کرینگے۔
 

شیئر: