Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کی نقل و حرکت سے اسمارٹ فون چارج

فن لینڈ..... فن لینڈ کے محققین نے کہا ہے کہ اب حدت ، لوگوں کی نقل و حرکت اور شمسی توانائی سے اسمارٹ فون اور گھڑیاں وغیرہ چارج کی جاسکیں گی۔ سائنسدانوں نے ایک ایسا میٹریل تیار کیا ہے جو کمرے میں پائی جانے والی حدت اور حتی کہ انسان کی نقل و حرکت سے حدت اپنے پاس جمع کرلیتا ہے۔ فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو کے مطابق ایک معدنی شے اس قسم کی حدت جمع کرنے کیلئے انتہائی مناسب پائی گئی۔ یہ شے مختلف معدنیات سے مل کر بنی ہے۔ اسکا کوئی ایک جز تو شمسی توانائی جمع کرلیتا ہے جبکہ دوسرا درجہ حرارت میں تبدیلی سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ 
 

شیئر: