Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں، رتک

ممبئی ..... اداکار رتک روشن نے کہا ہے کہ فی ا لوقت دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں وہ اس وقت اپنی فلم قابل کے باکس آفس پر ہٹ ہونے کے بعد ہواﺅ ں میں اڑ رہے ہیں۔ اپنا زیادہ وقت دوستوں اور سابقہ اہلیہ سوسان خان کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ سوسان سے مصالحت کرلیں گے تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں حقیقت تو یہ ہے کہ دوبارہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ موجودہ زندگی سے خوش ہوں اپنی زندگی میں کسی چیز کی کمی محسوس نہیں کرتا۔ سوسان کے ساتھ انکے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ رتک چاہتے ہیں کہ انکے دونوں بچے علیحدگی کے باوجود متاثر نہ ہوں۔ رتک بچوں کو خاصا وقت دیتے ہیں او رانکے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر اداکار مصروف ہے لیکن آپ کو اپنی ترجیحات مقرر کرنی چاہئے۔ میں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہوں۔
 

شیئر: