Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جج پر کرسیاں پھینکنے والا ملزم گرفتار

بارتھو لوم کاونٹی ....... برطانوی عدالت کے کمرے میں جج پر کرسیاں پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرکے ایک سال کیلئے جیل بھیجدیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 20سالہ جورڈن رہوڈز کسی بات پر جج سے ناراض ہوگیا تھا اور اس نے جج کی جانب 4کرسیاں پھینکیں۔ جج نے اسے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران وقت پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے سخت سست کہا تھا اور یہی بات اس شخص کو بری لگی تھی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے کمرہ عدالت میں چیخنا چلانا اور کرسیاں پھینکنا شروع کردیا۔ اپنی سزا پر وہ ناراض ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اسکا جرم اتنا بڑا نہیں تھا کیونکہ جج نے اسے بری طرح ڈانٹا تھا اور اسکی زبان بھی اچھی نہیں تھی اسلئے اسے غصہ آیا تھا مگر کمرہ عدالت میں موجود کیمرے سے اسکا بیان غلط ثابت ہوتا ہے۔ وڈیو سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ خود جج سے بدکلامی پر اتر آیاتھا۔ جس پر جج نے توہین عدالت پر پہلے اسے2مہینے کی سزا سنائی مگر جب اس نے بکواس جاری رکھی اور کئی بار بدتمیزی کی تو جج نے سزا کی مدت ایک سال کردی۔ اس پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری افسر کیساتھ بدتمیزی اورتشدد کا الزام ہے۔

شیئر: