Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہرن سپر مارکیٹ میں گھس گیا

پنسلوانیہ ...... جنوبی پنسلوانیہ کی سپر مارکیٹ میں اس وقت سنسنی اور افراتفری پھیل گئی جب ایک ہرن جو غصے کی حالت میں نظرآرہا تھا جارحانہ اندازمیں گھس کر چاروں جانب دندنانے لگا۔ مارکیٹ میں موجود افراد کو جب ہرن کی آمد کا احساس ہوا اور دندناتے ہرن پر انکی نظر پڑی تو انہوں نے شور مچانا شروع کردیا۔ لوگوں کی چیخ و پکار سن کر مارکیٹ کے کارندے اور اہلکار آگے بڑھے اور انہوں نے ہرن کو چاروں جانب سے گھیر کر ہنکاتے ہوئے مارکیٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسے باہر نکالنے والوں میں سے ایک کو ہرن کا نفسیاتی علاج کرنے کا خیال بھی آیا کیونکہ اسے ہرن کی گردن میں بانہیں ڈال کر گیٹ کی طرف لیجاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ شاید وہ ہرن کو اپنے دوستانہ رویہ کا یقین دلانا چاہتا تھا۔ لوگوں کا کہناہے کہ جس طرح مارکیٹ میں موجود افراد نے اسے دیکھ کر چیخ و پکار کی تھی اسی طرح شاید ہرن بھی یہ ہنگامہ آرائی دیکھ کر پریشان ہوگیاتھا۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ واضح ہو کہ مقامی پولیس لوگوں کو یہی ہدایت دیتی رہتی ہے کہ وہ جانوروں سے نہ الجھیں انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں مگر پھر بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

شیئر: